قومی کرکٹ ٹیم کی حیدرآباد میں پریکٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد )آئی سی سی ورلڈ کپ 2023، پاکستانی ٹیم حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کر رہی ہے۔تمام کھلاڑیوں نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔
قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں پر کام کیا۔پاکستان اپنا دوسرا وارم اپ میچ کل آسٹریلیا کے خلاف حیدرآباد میں کھیلے گا۔
???? Training snapshots
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 1, 2023
Giving their ???? in the field.#CWC23 | #WeHaveWeWill pic.twitter.com/p9NH10S1Zf
کرکٹ کے ماہر ہرشا بھوگلے کہتے ہیں کہ شاہین شاہ آفریدی ایک طرٖح سے بابر اعظم سے زیادہ اہم ہے کیوں کہ اگر شاہین ایشیا کپ میں شروعات کے 10 اوورز میں وکٹیں نہ لیتے تو آپ دیکھ سکتے کہ پھر کیا ہوتا، اگر پاکستان کو پاور پلے میں وکٹیں نہ ملیں تو ان کی بولنگ سائیڈ مختلف ہو جاتی ہے، پاکستان ٹیم کیلئے نسیم شاہ کی غیر موجودگی بھی ایک بہت بڑا خلا ہے۔
ہرشا بھوگلے کا کہنا تھا کہ پاکستانی اسپنرز کو اچھا کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہوگی، میرے خیال میں پاکستان کی صورتحال کچھ اس طرح سے ہوگی کہ کیا پاکستان کے اوپنرز اچھا کھیل پیش کرپائیں گے؟ یا پھر کیا پاکستان کے اسپنرز مڈل اوورز میں اچھی گیند کرسکیں گے؟