انٹرنیشنل سٹار بننے سے پہلے حالات کیسےتھے؟حارث رؤف آبدیدہ ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسنین محی الدین )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپیڈ سٹار اور اپنے اگریشن کے باعث ’’بامسی ‘‘کے نام سے مشہور حارث رؤف انٹر نیشنل سٹار بننے سے قبل کے حالات کو یاد کر کے آبدیدہ ہو گئے ۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حارث رؤف اپنا آبائی گھر دیکھاتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ یہ ان کا پرانا گھر ہے اور انہی گلیوں میں کھیل کر وہ بڑے ہوئے، حارث رؤف اس ویڈیو میں اپنے چھوٹے سے گھر میں موجود اپنے کمرے کے بارے میں بتاتے ہیں اور پھر بتاتے ہیں کہ اس گھر میں ہم لوگ اور ہمارے 4 چاچو بھی رہتے تھے اس گھر کا بڑا کمرہ پاپا کے پاس تھا اور جس چاچو کی شادی ہوتی تھی اس چاچو کو کمرہ دے دیا جاتا تھا ہم دوسرے کمرے میں منتقل ہوجاتے اور آہستہ آہستہ جب سب چاچوں کی شادی ہو گئی او ر ان سب کو کمرے مل گئے تو پھر نوبت یہاں تک آ گئی کہ ہم گھر کے کچن میں بھی سوتے تھے ۔
The Best thing about Pakistani players is that they didn't forget their roots, whether it's #BabarAzam or Haris rauf. They know from where they started. They are true inspiration for many.
— Vikrant Gupta (@vikrantguptaa73) October 1, 2023
LQ deserves all the credit for development of #HarisRauf. #CWC23pic.twitter.com/Nk0nCgkIvs
بھارتی کرکٹ تجزیہ کار’’وکرانت گپتا‘‘نے حارث رؤف کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ وہ اپنے ماضی کو نہیں بولتے آپ بابر اعظم کو دیکھ لیں چاہے حارث رؤف کو سب اپنی بنیادوں سے جڑے ہوئے ہیں اور حارث روف کی ڈیویلپمنٹ کا کریڈٹ لاہور قلندر کو جاتا ہے ۔