ویرات کوہلی اچانک ٹیم کو چھوڑ کر ممبئی روانہ

Oct 02, 2023 | 14:45:PM

(ویب ڈیسک )دنیائے کرکٹ کے نامور بلے باز اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اچانک سکواڈ کو چھوڑ کر اپنے شہر ممبئی روانہ ہوگئے۔

ویب سائٹ ‘کرک بز’ کے مطابق ویرات کوہلی ذاتی وجوہات کی بنا پر اسکواڈ چھوڑ کر اتوار کو ممبئی روانہ ہوئے، وہ نیدر لینڈز کے خلاف دوسرے وارم اپ میچ میں شرکت نہیں کریں گے،رپورٹ میں بتایا گیا کوہلی نے ٹیم انتظامیہ سے بھارتی شہر گواہٹی سے ممبئی کیلئے روانہ ہونے کی درخواست کی تھی۔ مینجمنٹ کی اجازت سے کوہلی ممبئی کیلئے روانہ ہوگئے تاہم بتایا جارہا ہے کہ کوہلی کی آج اسکواڈ میں واپسی متوقع ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی ٹیم نیدرلینڈز کے خلاف دوسرے وارم اپ میچ کیلئے بھارتی شہر تھیرووننتھاپورم میں موجود ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان وارم اَپ میچ کل ڈیڑھ بجے کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:انٹرنیشنل سٹار بننے سے پہلے حالات کیسےتھے؟حارث رؤف آبدیدہ ہو گئے 

مزیدخبریں