(روزینہ علی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )عمران خان کی 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں ٹرائل کورٹس میں بحال۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سابق وزیر اعظم کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے ، تمام 9 درخواستیں بحال کر دیں ، چیئرمین پی ٹی آئی نے دہشتگردی کے تین مقدمات اور سیشن عدالت میں 6 مقدمات میں ضمانت میں درخواست دائر کر رکھی ہے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹس کا ضمانت کی درخواستیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف نو مئی واقعات، توشہ خانہ جعلسازی اور جوڈیشل کمپلکس حملہ کے مقدمات درج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ماہر ہ خان کے نئے شوہر سلیم کریم کتنے مال دار ہیں ؟ حیران کن اعدادوشمار آ گئے