روس سے درآمد شدہ تیل سے حکومت کو کتنی بچت ہوئی ؟ اہم انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)روس سے رعایتی نرخوں پرپڑولیم مصنوعات کی درآمد پر حکومت کو 10 سے 15 فیصد تک زرمبادلہ بچت ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق روس سے ایک لاکھ میٹرک ٹن خام تیل کا دوسرا کارگو پاکستان پہنچ گیا،حکام وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ روس سے دوسرا خام تیل کا کارگو پاکستانی ریفائنری سنرجیکو نے درآمد کیا ہے،ایک لاکھ میٹرک ٹن خام تیل کوایس پی ایم کے ذریعے گہرے سمندر میں آف لوڈ کیا گیا،پاکستان کی سب سے زیادہ ریفائننگ صلاحیت کی حامل سنرجیکو پٹرول اور ڈیزل بنا کر پاکستان میں فروخت کرے گی ،روس سے درآمد شدہ تیل سے پیدا ہونے والا فرنس آئل عالمی مارکیٹ میں فروخت کیا جائے گا،روس کی جانب سے درآمد کیے گئے تیل سے 10سے 15فیصد زر مبادلہ کی بچت ہو گی ،
21 جون کو پی آر ایل ریفائنری نے روس سے رعایتی نرخوں پر پہلا کارگو درآمد کیا تھا۔
توانائی حکام کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ روس سے طویل المدتی معائدے کے ذریعے پٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے لیے پاکستانی وفد 10اکتوبر کو روانہ ہو گا،پاکستان کو معاہدے کے تحت روس سے 60 ڈالر فی بیرل تیل ملنے کی توقع ہے۔