سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا،کیس کی سماعت پی ٹی وی پر براہ راست نشر کی جائے گی، پی ٹی وی حکام کو لائیو نشریات کے انتظامات کیلئے ہدایت دےدی گئی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ کل کیس کی سماعت کرے گی، کمرہ عدالت نمبر ایک میں پی ٹی وی کے کیمرے لگا دیئے گئے،عدالتی کارروائی براہ راست نشر کرنے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے پچ پر ہی انتقال کرگیا