روپیہ مزید تگڑا ,ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

Oct 02, 2023 | 17:45:PM

(24 نیوز)کاروباری ہفتے کے پہلے روز  روپے کی قدر میں مزید  اضافہ، انٹربینک میں امریکی ڈالر 98 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 1 روپے 50 پیسے  مزید سستا ہو گیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 287  روپے سے بھی نیچے آگیا،انٹر بینک میں ڈالر 287.74  روپے سے گرکر 286.76 روپے پر بند ہوا،اب تک انٹر بینک میں ڈالر 307.10 روپے کی بلند سطح سے  20.34 روپے   سستا ہوچکا ہے ،ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں کمی ہوگی، ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی بڑھتی رفتار کم ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کی معروف ایم ایم فائٹر دائرہ اسلام میں داخل ہو گئیں

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 50 پیسے سستا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 288 روپے سے کم ہوکر 286.50 روپے پر آگیا،اوپن مارکیٹ میں یورو 306 روپے پر مستحکم رہا، برطانوی پاؤنڈ 1 روپے بڑھ کر 354 روپے کا ہوگیا ،اماراتی درہم 1 روپے کمی سے 78.80 روپے کا ہوگیا جبکہ  اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 76 روپے 20 پر مستحکم ہے۔

مزیدخبریں