سندھ سے 14 اور پنجاب کے 10 افسروں کا تبادلہ کردیا گیا، الیکشن کمیشن کو بریفنگ

Oct 02, 2023 | 18:25:PM
سندھ سے 14 اور پنجاب کے 10 افسروں کا تبادلہ کردیا گیا، الیکشن کمیشن کو بریفنگ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) الیکشن کمیشن آف پاکستان کو سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا سیکرٹریٹ، او ایم جی اور دیگر گروپس سے تعلق رکھنے والے سندھ سے 14 افسروں کو ٹرانسفر کردیا۔

الیکشن کمیشن کو اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے مزید بتایا گیا پنجاب سے 10 افسروں کا تبادلہ کردیا گیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ایسے کوئی افسر تعینات نہیں جن کی مدت ملازمت تین سال سے زائد ہو، چند ممبران کو تبدیل یا واپس بھیجا گیا ہے، باقی ممبران کے تبادلوں کیلئے بھی وزرات داخلہ نے سمریاں بھجوا دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر

الیکشن کمیشن نے دونوں سیکرٹریوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تین دن میں تمام تبادلے کرکے رپورٹ ارسال کی جائے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبوں میں تین سال سے زائد تعینات گریڈ 17 سے گریڈ 22 کے افسروں کو واپس وفاق بلانے کی ہدایت کی تھی، سیکرٹری داخلہ کو بھی باہر سے تعینات ممبرز سی ڈی اے کو بھی واپس بھیجنے کی ہدایت دی گئی تھی، سی ڈی اے کے مستقل ملازمین کی بھی رد و بدل کی ہدایت کی گئی تھی۔