بجلی مہنگی ہونے سے گھریلو صارفین پر کتنا بوجھ پڑےگا؟ تفصیلات جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)3 روپے 28 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی ہونے سے گھریلو صارفین پر کتنا بوجھ پڑے گا،24 نیوز تفصیلات سامنے لے آیا۔
تفصیلات کے مطابق بجلی مہنگی ہونے سے تمام صارفین پر 146 روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا،100 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین 328 روپے 14 پیسے ماہانہ اضافی ادا کریں گے جبکہ 200 یونٹس والے صارفین پر 656 روپے 28 پیسے ماہانہ اضافی بوجھ پڑے گا، 300 یونٹ کے استعمال پر 684 روپے 42 پیسے اضافی بل آئے گا۔
اس کے علاوہ 400 یونٹس کے استعمال پر 912 روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے،500 یونٹس پر صارفین کو 1140 روپے اضافی بل آئے گا،600 یونٹس پر 1368 روپے اضافی ادا کرنا پڑیں گے جبکہ 700 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین ماہانہ 1596 روپے اضافی ادا کریں گے۔
کے الیکٹرک سمیت تمام صارفین سے 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ اضافی ادائیگی 6 ماہ کیلئے کی جائے گی،صارفین 114 ارب روپے کیپسٹی پیمنٹ کی مد میں ادا کریں گے،بجلی کا سسٹم استعمال کرنے کی مد میں 14 ارب روپے صارفین سے وصول کئے جائیں گے،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے 6 ماہ کیلئے ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: عالیہ رشید کو پی سی بی میں اہم عہدہ مل گیا