حکومت ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرُعزم ہے، نگران وزیراعظم

Oct 02, 2023 | 18:57:PM
حکومت ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرُعزم ہے، نگران وزیراعظم
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت کی گئی۔

اس حوالے سے نگران وزیراعظم نے کہا کہ حکومت وطن عزیز سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے اور اس کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اجلاس کے دوران مستونگ اور ہنگو میں دہشتگردی کے واقعات میں جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کیلئے جلد صحت یابی کی دعا کرائی گئی۔

اجلاس کے دوران دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر وزیر داخلہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ پنجاب کی کنڈل چیک پوسٹ حملے میں شہید اہلکار کے گھر آمد، اہم اعلان کر دیا

بریفنگ کے بعد نگران وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کی لعنت کا خاتمہ کریں گے، حکومت ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے۔

نگران وفاقی کابینہ کے اس اجلاس میں ملکی معیشت اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اجلاس میں نگران وفاقی کابینہ کی جانب سے ترکیہ کی پارلیمنٹ سے متصل پولیس ہیڈکوارٹر پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔