داسو ہائیڈرو پراجیکٹ ٹرانسمیشن لائن معاملہ، ایف آئی اے کا این ٹی ڈی سی کیخلاف تحقیقات کا آغاز 

Oct 02, 2023 | 19:24:PM
داسو ہائیڈرو پراجیکٹ ٹرانسمیشن لائن معاملہ، ایف آئی اے کا این ٹی ڈی سی کیخلاف تحقیقات کا آغاز 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) داسو ہائیڈرو پراجیکٹ کی ٹرانسمیشن لائن بچھانے پر کمیشن لینے کے معاملے میں ایف آئی اے نے این ٹی ڈی سی کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بڑی کمپنیوں نے ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا ٹھیکہ حاصل کرکے چھوٹی کمپنیوں کو ٹھیکہ دیا، بڑی کمپنیوں اور لوگوں نے ڈمی کمپنیوں کو کام دیکر خود کمیشن وصول کیا۔

خیال رہے کہ 765 کے وی ٹرانسمیشن لائن کا منصوبہ اسلام آباد تک بچھایا گیا تھا جسے ورلڈ بینک کی امداد سے مکمل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: بجلی مہنگی ہونے سے گھریلو صارفین پر کتنا بوجھ پڑےگا؟ تفصیلات جانیے

منصوبے پرآنے والی 8 سو بلین کی لاگت ورلڈ بینک کی جانب سے ادا کی گئی تھی۔

ایف آئی اے نے تحقیقات کیلئے پاور ڈویژن سے ٹرانسمیشن لائن کے تمام تر دستاویزات مانگ لیے جن کی روشنی میں ایف آئی اے ذمہ داران کا تعین کرے گا۔