(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ انتخابات کی تاریخ کا نوٹی فکیشن لینے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو بر وقت انتخابات چاہتی ہے۔
کراچی میں بلدیاتی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ مسائل حل نہ ہوئے تو ہم عدالتوں کا راستہ جانتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے 18 اکتوبر کو سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر اور نگران وزیراعلیٰ سندھ پر بھروسہ ہے،پیپلزپارٹی کے وفود چیف الیکشن کمشنر اور نگران وزیراعلیٰ سندھ سے ملیں گے،مسائل حل نہ ہوئے تو ہم عدالتوں کا راستہ جانتے ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ ملک کے معاشی مسائل کا حل نکالا جائے،الیکشن کمیشن ترقیاتی سکیمز پر عمل نہیں کراتا تو اثرات ملک پر پڑیں گے،ان کا کہنا تھا کہ کرپشن برداشت نہیں کروں گا،پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو عوامی جماعت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کبھی حلقہ بندیوں کی بات کی جاتی ہے ،کوئی موسم اور سردیوں کی بات کر رہا ، پیپلز پارٹی چاہتی ہے الیکشن کمیشن تاریخ کا اعلان کرے ۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ 18 اکتوبر کو ملک بھر کے ہر ضلع میں سانحہ کارساز کا دن منایا جائے گا ، یہ دن پورے پاکستان میں منایا جائے گا ، ان کا کہناتھا کہ میں ویڈیو لنک کے ذریعے ان جلسوں سے خطاب کروں گا ، ان جلسوں میں ہم آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کروں گا ، شہید بے نظیر بھٹو کی برسی میں لائحہ عمل دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول سستا کرکے حکومت نے عوام کو 420 وولٹ کا جھٹکا دیدیا