(ویب ڈیسک)بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کے پرستار ڈانس کی ویڈیو دیکھنے کے بعد ان کی صحت کے حوالے سے فکرمند ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سلمان خان کی ایک سالگرہ کی تقریب میں ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ پرفارم کر رہے ہیں۔
اداکار نے سلور رنگ کا کوٹ اور سیاہ شرٹ اور پتلون پہنی ہوئی ہے، ٹوئٹر صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سلمان کافی تھکے تھکے نظر آرہے ہیں۔
ایک ٹوئٹر صارف نے کہا کہ تھکے ہوئے لگ رہے ہیں یا اپنی اصل عمر کے نظر آرہے ہیں؟ بتانا مشکل ہے لیکن میں امید کرتی ہوں کہ وہ خیریت سے ہوں.