اڈیالہ جیل، چیئرمین پی ٹی آئی کے سیل کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اڈیالہ جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی کے سیل کے باہر سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو سیکیورٹی خدشات پر کلاس بی سے سیکیورٹی بیرک منتقل کیا گیا، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سیکیورٹی پر معمور اہلکاروں کی سخت نگرانی کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے اور سیکیورٹی پر معمور جیل عملے کے موبائل فونز بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: سائفر کیس،عمران خان کی درخواست ضمانت کی ان کیمرہ کارروائی کی استدعا پر فیصلہ محفوظ
جیل ذرائع نے مزید بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 26 ستمبر کو اٹک سے اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا۔