ملک بھر میں موبائل سمز کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ

Oct 02, 2023 | 22:00:PM

(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں موبائل سمز کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ملٹی فنگر ویری فکیشن سسٹم کے تحت سمز کی تصدیق کی جائے گی، اب تک 80 ہزار 6 سو 24 موبائل سمز بلاک کیے جاچکے ہیں۔ ملک بھر میں ساڑھے 40 لاکھ غیرفعال سمز کو بھی بلاک کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری، نوٹیفکیشن جاری

غیرقانونی سمز پر 8 ہزار 6 سو 29 ریٹیلرز، 95 فرنچائز کیخلاف کارروائی کی گئی۔ دستاویز کے مطابق نجی موبائل کمپنیز کے 24 اہلکار نوکری سے برخاست، 5 گرفتار بھی ہوئے، پاکستان کی سمز رومنگ پر افغانستان اور دیگر ممالک میں کام نہیں کریں گی جبکہ ایک پاسپورٹ پر اب صرف ایک ہی سم کھولی جاسکے گی۔

مزیدخبریں