پاکستانی آئی ٹی وفد کی سعودیہ میں شاندار پذیرائی، ملٹی ملین ڈالرز سرمایہ کاری متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نگران وزیرآئی ٹی ڈاکٹرعمرسیف کی قیادت میں پاکستانی آئی ٹی وفد کی سعودی عرب میں شاندار پذیرائی۔
سعودی کمپنیاں ڈاکٹرعمر سیف جیسے ٹیکنوکریٹ وزیر کے تجربات اور مشاہدات سے استفادہ حاصل کرنے کی خواہشمند ہیں، سعودی حکام اور آئی ٹی کمپنیوں کے مطابق ڈاکٹرعمرسیف کے آئی سی ٹی ویژن نے بہت متاثر کیا۔
نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کی قیادت میں پاکستانی وفد کی سعودی عرب میں کامیاب ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، سعودی حکام، آئی ٹی کمپنیوں اوراسٹارٹ اپس سے ملاقاتوں میں ملٹی ملین ڈالرز سرمایہ کاری کی راہیں بھی ہموار ہو گئیں۔آئی ٹی وفد کا دورہ سعودی عریبیہ سپیشل انویسٹمنٹ اینڈ فیسیلی ٹیشن کونسل کے تحت آئی ٹی شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری لانے کی راہ میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔
Pakistan's Minister @MoitOfficial , H.E. @umarsaif , met with officials @stc to discuss strategic investments in the telecom sector, fostering collaboration and growth opportunities. ???????????? #TelecomInvestment. @ForeignOfficePk pic.twitter.com/5TkSUg27bU
— Pakistan Embassy Saudi Arabia (@PakinSaudiArab) October 2, 2023
نگراں وزیر آئی ٹی عمر سیف کی میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ سعودی عرب ترقی کے دور سے گز رہا ہے ،سعودی عرب کو پروفیشنل ماہرین چاہیئں، آئی ٹی کمپنیاں چاہئیں۔
سعودی عرب کو ایسے لوگ چاہئیں جو ان کے لیے آئی ٹی سافٹ ویئر بنائیں،پاکستان سعودی عرب کی اس ترقی سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔