پی سی بی نے پلیئر ویلفیئر اسکیم کے بجٹ میں 10 فیصد اضافہ کی منظوری دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹرز کیلئے پلیئرز ویلفیئر اسکیم کے بجٹ میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کا تیسرا اجلاس گزشتہ روز چیئرمین ذکاء اشرف کی زیر صدارت نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوا۔ کمیٹی کے 10 میں سے ایک رکن مصطفی رمدے نے آن لائن اجلاس میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیے: محمد نواز کی افتخار احمد کو جم میں ٹریننگ کروانے کی ویڈیو وائرل
اجلاس میں ارکان کو مینز کرکٹرز کو دیے جانے والے سینٹرل کنٹریکٹس کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا گیا۔ کمیٹی نے اس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ذکاء اشرف کی کوششوں کو سراہا جن کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان معاملات خوش اسلوبی سے طے پائے۔
کمیٹی کے اجلاس میں ایشیاء کپ سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، منیجمنٹ کمیٹی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی جبکہ اجلاس میں ایشیاء کپ کے ہائبرڈ ماڈل پر بحث کی گئی۔