پاکستان میں ’نپاہ‘ وائرس کے پھیلنے کا خطرہ، محکمہ صحت سندھ کی ایڈوائزری جاری

Oct 02, 2023 | 23:01:PM

(24 نیوز) بھارت میں پھیلنے والے خطرناک وائرس ’نپاہ‘  پھیلنے کا معاملہ، پاکستان میں بھی وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے ایڈوائزری جاری کر دی۔

محکمہ صحت سندھ  کے جاری کردہ ایڈوائزری میں  نپاہ (nipah) نامی وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر تمام عملے کو الرٹ رہنے، سندھ بھر کے ہسپتالوں کے ایم ایس، ڈائریکٹرز اور محکمہ لائیو سٹاک کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کانسٹیبل نے خود کشی کیلئے نہر میں چھلانگ لگانیوالی خاتون کو بچا لیا، پھر کیا ہوا؟

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ نپاہ وائرس جانوروں سے انسانوں اور پھر انسانوں سے انسانوں میں تیزی سے پھیلتا ہے، وائرس کی ابتدائی علامات میں تیز بخار،سر میں درد ،جسم میں درد ، کوما سمیت دیگر علامات شامل ہیں، سندھ بھر میں تاحال نپاہ وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سندھ نے تمام ہسپتالوں کو مراسلہ بھی لکھ دیا ہے۔

مزیدخبریں