بابراعظم قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔
بابراعظم نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان ٹیم کی کپتانی سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیاہے۔بابراعظم کا کہنا ہےکہ قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی میرے لیے اعزاز تھا ، سب نے سپورٹ کیا ، سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں،
بطور کھلاڑی کردار ادا کرنے پر توجہ دینا اور فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اب تک جو حاصل کیا اس پر فخر محسوس کرتاہوں،کپتانی اچھا تجربہ تھا مگر ورک لوڈ میں اضافہ ہو گیا تھا۔میں نے پچھلے ماہ پی سی بی مینجمنٹ کو کپتانی چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا، اب وقت آگیا ہے کہ میں مکمل طور پر اپنی گیم پر فوکس کروں۔
یہ بھی پڑھیں:کوہلی سے موازنہ بے بنیاد ہے، بابر اعظم کو ٹیم سے نکالا جائے: ظہیر عباس