ٹونگا جزائر میں زلزلے کے شدید جھٹکے، زمین لرز اٹھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ٹونگا جزائر میں 6.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بحرالکاہل میں واقع ٹونگا جزائر میں آنے والے زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ مقامی وقت کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح 9 بجکر 5 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
زلزلے کا مرکز ٹونگا کے دارالحکومت نوکوالافا کے شمال مشرق میں تقریباً 300 کلو میٹر شمال مشرق میں سمندری علاقے میں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے سابق وزیراعظم کا ایرانی حملے پر شدید ردعمل
زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ حکام کی جانب سے سونامی کی وارننگ جاری نہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
ٹونگا جزائر میں زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔