ٹوم لیتھم ٹم سائوتھی کی جگہ نیوزی لینڈ ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان

Oct 02, 2024 | 09:42:AM

(24 نیوز)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ٹم ساؤتھی ٹیسٹ کی کپتانی سے دستبراد ہو گئے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے  ٹم ساؤتھی کی جگہ ٹوم لیتھم کو ٹیسٹ کپتان مقرر کر دیا ہے ۔

ٹوم لیتھم ماضی میں 9 ٹیسٹ میچز میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی کپتانی کر چکے ہیں۔ٹوم لیتھم بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 15 رکنی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ٹم ساؤتھی نے 14 ٹیسٹ میچز میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کی، جن میں سے 6 جیتے اور 6 ٹیسٹ میچز میں شکست ہوئی جبکہ دو میچز کا نتیجہ نہیں نکلا۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 16 اکتوبر سے بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں