بابراعظم کے استعفے کے بعد محمد رضوان کپتانی کیلئے مضبوط امیدوار

Oct 02, 2024 | 10:01:AM

(24 نیوز)بابراعظم کے استعفے کے بعد محمد رضوان کپتانی کے لیے مضبوط امیدوارکے طور پر سامنے آگئے ۔ ٹیم سلیکشن کے لیے محمد رضوان سے مشاورت کا کہہ دیا گیا  ہے ۔

ٹی  ٹونٹی کیلئے نیا کپتان گیری کرسٹن کے پلان کا حصہ ہے، ذرائع    بابراعظم کی مستعفی ہونے کے بعد محمد رضوان کپتان کے لیے مضبوط ترین امیدوار ہیں، ٹیم کی سلیکشن کے لیے محمد رضوان سے مشاورت کرنے کا بھی کہہ دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مستقبل کے پیش نظر ٹی ٹونٹی کے لیے کوئی نیا کپتان لانا گیری کرسٹن کے پلان کا حصہ ہے۔ گیری کرسٹن چاہتےہیں کہ قومی ٹیم کو وننگ ٹریک پر لایا جائے۔ 

مزیدخبریں