لگتا ہے عمران خان مزیدکچھ عرصہ جیل میں رہیں گے: منظور وسان
بانی پی ٹی آئی احتجاج کروا کر ریلیف لینا چاہتے ہیں لیکن ریلیف دینے والےبھی بڑے پکےہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہےکہ محسوس ہورہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی مزیدکچھ عرصہ جیل میں رہیں گے۔
ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی نے بھڑکیں مارکربانی پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی کو نقصان پہنچایا
بانی پی ٹی آئی احتجاج کروا کر اپنے لیے ریلیف لینا چاہتے ہیں لیکن ریلیف دینے والےبھی بڑے پکےہیں وہ پریشر میں نہیں آئیں گے، محسوس ہورہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی مزیدکچھ عرصہ جیل میں رہیں گے۔
منظور وسان کا کہنا تھاکہ حکومتی سسٹم چلےگا،مگر چہرے تبدیل ہونگے، وزیراعظم شہباز شریف موجودہ حالات میں کچھ کمال دکھاگئےتوبچ جائیں گے۔