ناظم آباد : ریٹائرڈ میجرکے اغواء میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
( انوشہ جعفری) اے وی سی سی کی حساس ادارے اور اے وی ایل سی نے 20 کروڑ تاوان کی غرض سے اغواء ہونے والے ریٹائرڈ میجرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اے وی سی سی کی حساس ادارے اور اے وی ایل سی نے ناظم آباد میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اغواء ہونے والے ریٹائرڈ میجرکے مرکزی ملزم گرفتار کرلیا گیا ۔
رپورٹ کے مطابق ملزم نور العین قاضی نے 28ستمبر کو ساتھیوں کے ہمراہ میجر ریٹائرڈ احمد وسیم کو گزری خیابان سحر سے اغواء کیا ، ملزمان نے مغوی کے اہل خانہ سے 20کروڑ کیش اور سونے کے بسکٹ تاوان میں مانگے۔
یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی نے رواں سال 612 دہشت گرد گرفتار، 203 دہشتگرد ہلاک کئے
مقدمہ درج ہونے کے بعد اے وی سی سی نے دیگر اداروں کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مغوی میجر ریٹائرڈ احمد وسیم کو بازایاب کرایا اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔
اے وی سی سی اور اے وی ایل کے مطابق گرفتار ملز م کا کریمنل ریکارد چیک کیا جا رہا ہے ،جبکہ مزیچ تفتیش کا عمل جاری ہے۔