(24نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف اور کابینہ اراکین کی مصروفیات پر کابینہ اجلاس ملتوی کیا گیا ہے،کابینہ کے اجلاس میں وزیرِ اعظم کے دورہ امریکا کے حوالے سے بریفنگ دی جانے تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا جانا تھا۔