(ویب ڈیسک)ترپتی ڈمری اور راج کمار راؤ کی فلم "وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو"جلد ریلیزہونے جارہی ہے جس میں بے باک کرداروں اوررقص کے لیے مشہور ملکہ شراوت کی بھی فلموں میں واپسی ہورہی ہے۔
فلم کی کہانی 90 کی دہائی کے ایک متوسط گھرانے کے گرد گھومتی ہے،اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس سے ملکہ شراوت اسکرین پرواپس آرہی ہیں جنہوں نے اسکرین پریکے بعد دیگرے بولڈ سین کرکے بالی وڈ انڈسٹری میں اپنے لیے ایک منفردمقام بنایاتھا۔
2004ء میں ملکہ شراوت کی اداکارعمران ہاشمی کے ساتھ بولڈ فلم"مرڈر"ریلیز ہوئی تھی جس میں ملکا شیراوت اور عمران ہاشمی کی کیمسٹری نے فلمی اسکرین پردھوم مچادی تھی۔
ملکہ شیراوت اپنے کیریئر کے عروج پراچانک اسکرین سے غائب ہوگئیں اوراب وہ کافی عرصے کے بعد راج کمار راؤ اور ترپتی ڈمری کی فلم "وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو" کے ساتھ اسکرین پرواپسی کے لیے تیار ہیں۔
فلم کی ریلیزسے پہلے اداکارہ کا ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں وہ انڈسٹری میں اپنے ساتھ ہونے والے سلوک پربات کرتی نظرآرہی ہیں کہ کس طرح بالی ووڈ کے "بڑے ہیرو"ان کے ساتھ بدتمیزی کرتے تھے،وائرل ویڈیو میں اداکارہ یہ کہتی نظر آتی ہیں کہ فلمی ہیرو مجھے رات کو ملنےکی آفر کرتے تھے،جب میں ان سے اس کی وجہ پوچھتی تو ان کا جواب ہوتا تھا کہ جب آپ اسکرین پرایسے بولڈ کردار کرسکتی ہیں تو رات کو ملنے میں کیا حرج ہے۔
ملکا شیراوت کے مطابق ان اداکاروں کی آفرز سے انکار پر انہیں بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑا جس کے نتیجے میں انہیں بالی ووڈ میں کام ملنا بند ہو گیااورانہیں بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنی پڑی۔
بالی ووڈ کے بعد ملکہ شراوت نے ہالی ووڈ فلموں کا رخ کیا اور اب تک کئی بین الاقوامی پراجیکٹس میں کام کر چکی ہیں۔