رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن آج رات شروع ہوگا

Oct 02, 2024 | 11:26:AM
رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن آج رات شروع ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن آج رات شروع ہوگا،سورج گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔

سورج گرہن جنوبی اور شمالی امریکا ،پیسفک، اٹلانٹک اور انٹارکٹیکا میں دیکھا جاسکے گا.  محکمہ موسمیات کے مطابق 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب سورج گرہن لگے گا ۔

سورج گرہن کا آغازپاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 43 منٹ پر ہوگا ،سورج گرہن رات 2 بج کر 47 منٹ پر ختم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : بادل برسیں گے یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی