(24نیوز)ہرنائی میں دہشت گردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کر کے بی ایل اے کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 12ستمبر کو بی ایل اے کے ٹھکانوں پر کامیابی سے جوائنٹ آپریشن کیا،ہلاک دہشت گردوں میں شافو سمالانی عرف تادین، سرمد خان عرف دستین، محمد گل مری عرف واحد بلوچ شامل ہیں۔
ہلاک دہشت گردوں میں غلام قادر مری عرف انجیر بلوچ، عبید بلوچ عرف فدا، تاج محمد عرف بابل بھی شامل ہیں، تمام ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور معصوم لوگوں پر براہ راست حملوں میں ملوث تھے۔