پنجاب حکومت تشدد پھیلانے والوں کیخلاف ہمہ وقت تیار ہے: مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت تشدد پھیلانے والوں سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
عالمی یومِ عدم تشدد کے موقع پر اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ ہر قسم کا تشدد اور انتشار پسندی قابلِ مذمت ہے، عدم تشدد کا راستہ ہی حقیقی کامیابی کا ضامن ہے، معاشرتی ترقی اور فلاح کی بنیاد امن اور برداشت پر ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ عدم تشدد کا نظریہ انسانیت کا سب سے بڑا نظریہ ہے، باہمی اختلافات کو بات چیت سے حل کرنے کے کلچر کو فروغ دیا جائے۔