"دی لیجنڈ آف مولا جٹ"بھارت میں ریلیزنہیں ہورہی ،ڈسٹری بیوٹرکی تصدیق 

فلم کےخلاف بھارتی عدالت میں درخواست دائر ہے جس کی وجہ سے ریلیزمؤخرکی گئی ،ندیم مانڈوی والا

Oct 02, 2024 | 12:36:PM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ماہرہ خان اورفواد خان کی بلاک بسٹر فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ" کی بھارت میں ریلیز روک دی گئی جس کی تصدیق فلم کے ڈسٹری بیوٹرنے بھی کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ"نے آج یعنی 2 اکتوبرکو بھارتی ریاست پنجاب کے سینما گھروں میں ریلیز ہونا تھالیکن ہندو انتہا پسند پارٹی کی دھمکیوں کے بعد فلم کی ریلیز روک دی گئی ہے۔

اس حوالے سے فلم کے ڈسٹری بیوٹرندیم مانڈوی والا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ "دی لیجنڈ آف مولا جٹ" کی ریلیز کے خلاف بھارتی عدالت میں درخواست دائر ہے جس کی وجہ سے بھارت میں فلم کی ریلیز روک دی گئی ہے،جب تک عدالت اپنا فیصلہ نہیں  دے دیتی میں کوئی کچھ نہیں کر سکتا تاہم جب بھی فلم کی بھارت میں ریلیز ممکن ہوگی تو یہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے ایک بڑی کامیابی ہوگی۔

 واضح رہے کہ اُڑی حملے کے بعد 2016 میں پاکستانی فنکاروں کے بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے پر پابندی لگادی گئی تھی۔

"دی لیجنڈ آف مولا جٹ"پاکستان میں 13 اکتوبر 2022 کو ریلیز ہوئی تھی۔