ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد حسن اسلام آباد پہنچ گئے

Oct 02, 2024 | 12:42:PM

(24 نیوز)ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد حسن اسلام آباد پہنچ گئے۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (ایشیا پیسفک) عمران احمد صدیقی نے ان کا پر تپاک استقبال کیا،محمد حسن دورے کے دوران اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب  وزیر اعظم ملائشیا انور ابراہیم کے تین روزہ دورہ پاکستان کا آغاز آج سے ہوگا، انور ابراہیم پاکستانی ہم منصب شہباز شریف کی دعوت پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم کے چار نومبر تک کے سرکاری دورے میں  ملائشین وزرا،نائب وزرا اور سینئرز حکام کا وفد ان کے ہمراہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا پاکستان میں انعقاد انتہائی اہم ہے، وفاقی وزیر داخلہ

ترجمان کے مطابق پاک ملائشیا وزرائے اعظم دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے ایجنڈے پرتبادلہ خیال کریں گے،  تجارت، رابطوں، توانائی، زراعت، حلال صنعت، سیاحت اور ثقافتی تبادلوں پر گفتگو ہوگی،  فریقین علاقائی اور عالمی پیشرفت پر بھی بات کریں گے۔

مزیدخبریں