دنیائے موسیقی کے عظیم گلوکارمہدی حسن کابیٹاہونے پر فخرہے، کامران مہدی

جشن مہدی حسن پر تمام بڑے شہروں میں پروگرام ہوں گے،کراچی پریس کلب میں

Oct 02, 2024 | 13:54:PM

(ویب ڈیسک)شہنشاہ غزل مہدی حسن کے بیٹے کامران مہدی نے کہا ہے کہ مجھے فخر ہے میں دنیائے موسیقی کے عظیم گلوکار کا بیٹااور ان سے وابستہ فنی روایات کا امین ہوں۔

کراچی پریس کلب کی کلچر کمیٹی کے زیراہتمام منعقدہ جشن مہدی حسن کے سلسلے کی تقریب"شب غزل" میں پرفارمنس کے دوران گفتگوکرتے ہوئےکامران مہدی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد کے عظیم ورثے کو آگے لے کر چل رہے ہیں،مہدی حسن کا کوئی مقابلہ نہیں،ایسے فنکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں،کوشش کر رہا ہوں کہ ان کے فن گائیکی سے کچھ سیکھ سکوں۔

انہوں نے کہا کہ جشن مہدی حسن پر رواں ماہ کے دوران پاکستان کے تمام بڑے شہروں لاہور، اسلام آباد، ملتان، پشاور، چیچہ وطنی و دیگر شہروں میں پروگرام پیش کریں گے ۔

"شب غزل"میں ملتان سے آئی ہوئی گلوکارہ حفصہ ندیم ، شازیہ کو ثراورشبانہ کوثرنے بھی ڈوئٹ پیش کئے جبکہ کامران مہدی نے دو گھنٹے سے زائد سولو پرفارمنس دے کرداد حاصل کی،پروگرام کی میزبانی کے فرائض عبدالوسیع قریشی،معروف گلوکارتنویر آفریدی،فیصل ندیم اورارشد خاور نے ادا کئے جبکہ جوائنٹ سیکرٹری محمد منصف،اطہرجاوید صوفی اورذوالفقار واؤچو نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔

"شب غزل" میں مہدی حسن کی تینوں بیٹیاں،داماد، پوتوں، نواسوں اورخاندان کے دیگر افرادنے  بھی شرکت کی،رات گئے تک جاری رہنے والی"شب غزل"میں  بابرعباسی، رکن اسمبلی ثانیہ بلوچ،پریس کلب کے ممبران اوران کی فیمیلیز نے شرکت کی۔

مزیدخبریں