شوہرسلیم کریم شاہ رخ،فواد اورہمایوں سعید سے زیادہ رومانوی،ماہرہ خان 

تینوں سٹارزکومیرے ساتھ رومانس کےلیے اسکرپٹ چاہیے لیکن شوہر کو کسی اسکرپٹ کی ضرورت نہیں

Oct 02, 2024 | 14:15:PM

(ویب ڈیسک) سُپراسٹار ماہرہ خان نے اپنے شوہر سلیم کریم کوشاہ رخ خان،فوادخان اورہمایوں سعید سے زیادہ رومانوی ہیرو قرار دے دیا۔

لندن میں نجی ٹی وی کے زیراہتمام ایوارڈ شو کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں فلم، ڈرامہ، میوزک اور فیشن انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں نے شرکت کی تھی۔

  اس ایوارڈ شو میں ماہرہ خان نے اپنے شوہر سلیم کریم کے ہمراہ شرکت کی جہاں میزبان نے ماہرہ خان سے سوال پوچھا کہ شاہ رخ خان، فواد خان، ہمایوں سعید اور آپ کے شوہر سلیم کریم میں سے کون سب سے زیادہ رومانوی ہیں؟

ماہرہ خان نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ شاہ رخ خان، فواد خان اور ہمایوں سعید کو میرے ساتھ رومانس کے لیے اسکرپٹ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن میرے شوہرسلیم کریم کو کسی اسکرپٹ کی ضرورت نہیں، اسی وجہ سے میرے شوہر سلیم کریم ان تینوں اسٹارز سے زیادہ رومانوی ہیں۔

اداکارہ کا جواب سن کر تقریب میں موجود شرکاء نے تالیاں بجائیں اور ماہرہ خان کو خوب سراہا۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ دوسری شادی کی تھی،ماہرہ خان کی پہلی شادی سال 2007 میں علی عسکری کے ساتھ ہوئی تھی جن سے اداکارہ کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے لیکن اُن کی پہلی شادی صرف 8 سال چل سکی اور 2015 میں ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

 

مزیدخبریں