آئینی ترمیم کا معاملہ،نواز شریف کا لندن نہ جانے کا فیصلہ

26ویں آئینی ترمیم کے بل کی آئندہ ہفتے پارلیمنٹ میں پیشی متوقع  ہے ،قومی اسمبلی سے آئینی ترمیمی بل منظور ہونےپر نوازشریف لندن روانہ ہوجائیں گے۔ذرائع

Oct 02, 2024 | 15:36:PM
آئینی ترمیم کا معاملہ،نواز شریف کا لندن نہ جانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)آئینی ترمیم کے معاملے کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے لندن جانے کا پروگرام مؤخر کر دیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کا اسی ہفتے لندن جانے کا پروگرام بتایا گیا تھا، جو کہ آئینی ترمیم کی پارلیمان میں منظوری کے ممکنہ عمل کے باعث دورہ مؤخرکیاگیا،  26ویں آئینی ترمیم کے بل کی آئندہ ہفتے پارلیمنٹ میں پیشی متوقع  ہے ،قومی اسمبلی سے آئینی ترمیمی بل منظور ہونےپر نوازشریف لندن روانہ ہوجائیں گے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کی لندن روانگی کاشیڈول آئینی ترمیمی بل سے مشروط تھا اور لندن روانگی کیلئے3سے5اکتوبر کولاہور سےلندن روانگی کا پلان بنایاگیا  جبکہ نواز شریف کی غیرملکی ائیر لائن پرٹکٹ بھی بک کروا لی گئی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  سربراہ مسلم لیگ ن نے معمول کا طبی معائنہ کروانے کےلیے لندن جانا ہے، لندن میں طبی معائنہ ہونےاور کچھ دن قیام کےبعدنواز شریف کاامریکہ روانگی کاپلان بھی بنایاگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم اسی ہفتے یا دوسرے ہفتے کے شروع میں لائے جانے کا امکان ہے، آئینی ترمیم لانے سے پہلے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔