( عثمان خادم کمبوہ) پاکستان تحریک انصاف نے 5 اکتوبر احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پارٹی قیادت نے ٹاؤن صدور، ٹکٹ ہولڈرز، اور تمام سٹیک ہولڈرز کو ہدایات جاری کردیں،پارٹی کی تمام مقامی رہنماؤں شہر کی مارکیٹوں کا دورہ کرنے کی ہدایت کی گئی،پارٹی قیادت نے کہا ہے کہ سٹیک ہولڈرز عوام سے رابطہ کریں اور 5 اکتوبر کے احتجاج میں شرکت کی ترغیب دیں،ملاقاتوں کی تصاویر اور ویڈیوز بنائیں اور دیگر کارکنان کو متحرک کرنے کے لیے شیئر کریں۔
پارٹی قیادت یونین نے کہا ہے کہ کونسل کے اہم نمائندوں کے ساتھ کارنر میٹنگز کا انعقاد کریں،نمائندوں کو مزید میٹنگز کے انعقاد کے حوالے سے رہنمائی فراہم کریں،سٹیک ہولڈرز یونین کونسل کے نمائندوں سے ان کی میٹنگز کی پیش رفت پر فالو اپ کریں،گھر گھر جا کر ڈور ٹو ڈور مہم چلائیں، علاوہ ازیں پارٹی نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ 5 اکتوبر کے احتجاج کے لیے جوش و خروش پیدا کرنے کے لیے عوامی ویڈیو پیغامات شیئر کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پنڈی کے بعد اب اسلام آباد میں احتجاج ہوگا، علیمہ خان