(24 نیوز ) روپے اور امریکی ڈالر کی کھینچا تانی میں انٹر بینک سے اچھی خبر آگئی ہے ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 5 پیسے سستا ہونے کے بعد 277.69 روپے سے کم ہوکر 277.64 روپے پر آگیا ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر4 پیسے اضافے سے 279.88 روپے کا ہوگیا ،یورو 1.54 روپے سستا ہوکر 308.35 روپے پر آگیا ،برطانوی پاؤنڈ 1.61 روپے سستا ہوکر 370.25 روپے پر آگیا ،یو اے ای درہم 1 پیسے بڑھ کر 76.08 روپے پر برقرار رہا ،سعودی ریال 1 پیسے بڑھ کر 74.28 روپے کا ہوگیا۔
سٹاک مارکیٹ کی بات کریں تو کاروباری روز کا مثبت اختتام ہوا ہے ،100 انڈیکس162 پوانٹس کا اضافے سے بند ہوا ،100 انڈیکس 81ہزار 967 کی سطح پر بند ہوا ،آج مجموعی طور پر 15 ارب روپے مالیت کے 36 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔