وزیراعظم پاکستان کی ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ملاقات، اسلام کے پیغام کے فروغ پر خراج تحسین

Oct 02, 2024 | 18:30:PM
وزیراعظم پاکستان کی ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ملاقات، اسلام کے پیغام کے فروغ پر خراج تحسین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ممتاز اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے ڈاکٹر نائیک کی پاکستان آمد پر گرمجوشی سے خیر مقدم کیا اور ان کے علمی و دینی خدمات کی تعریف کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ امت مسلمہ کو آپ پر فخر ہے کہ آپ نے دنیا بھر میں اسلام کا صحیح تشخص اجاگر کیا ہے، وزیراعظم نے ڈاکٹر نائیک کے لیکچرز کو اثر انگیز اور نوجوان نسل کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے اور آپ اس پیغام کو بہترین انداز میں دنیا تک پہنچا رہے ہیں، انہوں نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے بیٹے کی بھی تعریف کی جو ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلام کی خدمت کر رہا ہے۔

دوسری جانب ڈاکٹر ذاکر نائیک نے 1991 میں اپنے پہلے دورہ پاکستان کا تذکرہ کیا اور کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر قائم ہوا ہے، انہوں نے اسلام کو مکمل ضابطہ حیات قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم اسلامی تعلیمات پر عمل کریں تو کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ وہ اسلام آباد کے ساتھ ساتھ کراچی اور لاہور میں بھی لیکچرز دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی چوک میں احتجاج کی کال پر اسلام آباد پولیس متحرک، پنجاب اور سندھ پولیس سے مدد طلب

وزیراعظم نے ڈاکٹر نائیک کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کے مشن کو سراہا۔