حکمران طبقے کا استحصال ناقابل برداشت، عوام کو متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا: حافظ نعیم الرحمٰن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حکمران طبقے کا استحصال ناقابل برداشت، عوام کو متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے چترال میں بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حکمران طبقے، جاگیرداروں اور بیوروکریٹس پر شدید تنقید کی، انہوں نے کہا کہ 77 سالوں سے عوام کا استحصال جاری ہے اور موجودہ حکمران امریکہ و استعمار کے آلہ کار ہیں، ن لیگ، پی پی اور پی ٹی آئی نے عوام پر آئی پی پیز کو مسلط کیا، جس کا بوجھ اب ناقابل برداشت ہو چکا ہے۔
انہوں نے عوام کو گھروں سے نکلنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عیاشی حکمران طبقہ کرتا ہے اور قیمت عوام کو ادا کرنی پڑتی ہے، یہ مزید برداشت نہیں ہوگا، شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’شہباز صاحب! کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کو ائیر لِفٹ بھی نہ ملے۔‘‘
انہوں نے فرقہ واریت کو حکمرانوں کی سازش قرار دیا اور کہا کہ اب عوام متحد ہو کر حکمران طبقے کو تقسیم کریں گے، انہوں نے اپنی تحریک ’حق دو عوام کو‘ کو کراچی سے چترال تک عوام کی آواز قرار دیا اور 7 اکتوبر کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرنے کا وعدہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی چوک میں احتجاج کی کال پر اسلام آباد پولیس متحرک، پنجاب اور سندھ پولیس سے مدد طلب
امیر جماعت اسلامی نے 6 اکتوبر کو کراچی اور 7 اکتوبر کو اسلام آباد میں ملین مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 7 اکتوبر کو پورے ملک میں فلسطینی عوام سے یکجہتی کا دن منایا جائے گا۔