حکومت کا ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

Oct 02, 2024 | 18:59:PM

(بابر شہزاد تُرک) وفاقی حکومت نے سرکاری محکموں میں رائٹ سائزنگ کے تحت ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 30 ستمبر 2024 سے ڈیلی ویجز ملازمین کی خدمات سرپلس پول کے حوالے کر دی گئی ہیں، حکومتی رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ 30 ستمبر کے بعد ان کی خدمات کی مزید ضرورت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی چوک میں احتجاج کی کال پر اسلام آباد پولیس متحرک، پنجاب اور سندھ پولیس سے مدد طلب

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر وزارتیں اور ڈویژنز بھی اپنے ڈیلی ویجز ملازمین کے بارے میں خود فیصلے کریں گی۔

مزیدخبریں