بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اُکھاڑپچھاڑ

Oct 02, 2024 | 19:17:PM
بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اُکھاڑپچھاڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) بیوروکریسی میں بڑی پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری ہے، اعلیٰ عہدوں پر تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔

سینیئر جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ وفاقی تعلیم عبدالستار کھوکھر کا تبادلہ کر دیا گیا انہیں اب سینیئر جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ بحری اُمور تعینات کیا گیا ہے ،سینیئر جوائنٹ سیکریٹری نیشنل سیکیورٹی ڈویژن حمیرا ضیاء مفتی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،پرنسپل اکاؤنٹس آفیسر، پی اے ای سی اسلام آباد آصف اقبال آصف کو جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ وفاقی تعلیم تعینات کیا گیا ہے ، عبدالستار کھوکھر کو سینیئر جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ بحری اُمور تعینات کیا گیا ہے۔

دوسری جانب تقرر کے منتظر آفتاب محمد خان کو سیکریٹری جنرل پاکستان نیشنل کمیشن فار یونیسکو تعینات کیا گیا ہے جبکہ تقرر کے منتظر سکندر مسعود کو  ڈائریکٹوریٹ جنرل آف بیسِک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز مقرر کیا گیا ہے ، سکندر مسعود کی تقرری کا دورانیہ 24 اکتوبر 2025 ریٹائرمنٹ تک ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔ 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: