(احمد منصور) پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان مارسک کے ٹرانس شپمنٹ پورٹ کیلئے معاہدے پر دستخط کئے گئے،دونوں ممالک کے درمیان پائیدار بندرگاہوں اور انفراسٹرکچر میں شراکت داری کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔
ٹرانس شپمنٹ پورٹ معاہدے کیلئے ایس آئی ایف سی کی کوششوں کا بڑا عمل دخل ہے جو پاکستان کی معیشت کو درست راہ پر گامزن کرنے کے لئے کیلئے کوشاں ہے،معاہدے پر ڈنمارک کے وزیر برائے صنعت، کاروبار اور مالیاتی امور مسٹر مورٹن بوڈسکوف اور پاکستان کے وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے دستخط کئے،اس موقع پر وزارت خزانہ، صنعت و تجارت کے وزراء اور ایس آئی ایف سی کے عہدیداران بھی موجود تھے۔
دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے دروازے کھل جائیں گے،آج ہونے والے معاہدے سے بین الاقوامی کمپنی مارسک پاکستان میں ٹرانس شپمنٹ پورٹ بزنس کا آغاز کر دے گی،معاہدے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں پاکستان اور ڈنمارک کے سفراء نے بھی اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: روپے اور ڈالر کی کھینچا تانی جاری، انٹر بینک سے اچھی خبر