حکومت نے پرائز بانڈز تبدیل کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)حکومت نے غیر رجسٹرڈ پرائز بانڈز رکھنے والے شہریوں کو ایک اور نادر موقع دے دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے غیر رجسٹرڈ پرائز بانڈز کوتبدیل کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے ،حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 40 ہزار ، 25 ہزار ،15 ہزار اور 7500 روپے مالیت کے غیر رجسٹرڈ پرائز بانڈز عوام کیش یا تبدیل کرالیں،مختلف مالیت کے غیر رجسٹرڈ پرائز بانڈز 4 ارب روپے سے زائد کے تبدیل ہونا باقی رہ گئے تھے ،غیر رجسٹرڈ پرائز بانڈز کو تبدیل کرانے کی آخری تاریخ بڑھا کر 31 دسمبر 2024 کردی گئی ۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ پرائز بانڈز کو تبدیل کرانے کی آخری تاریخ 30 جون 2024 تھی ،آخری تاریخ بڑھانے کا مقصد تبدیل رہ جانے والے پرائز بانڈز کو آخری موقع دینا ہے ،تمام بینکس کو غیر رجسٹرڈ پرائز بانڈز کو کیش یا تبدیل کرنے کی ہدایت جاری ،تمام بینکوں کو تبدیل یا کیش ہونے والے پرائز بانڈز کی تمام ریکارڈ 2 جنوری 2025 تک جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے ۔