مولانا فضل الرحمان کی اسحاق ڈار سے ملاقات، بھائی کے انتقال پر تعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سربراہ جمعیت علماءِ اسلام مولانا فضل الرحمان نے اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی۔
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار سے وزارت خارجہ میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے اسحاق ڈار کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر
دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی مشاورت کی اور موجودہ حالات میں سیاسی استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔