مشرق وسطیٰ میں بڑھتا تناؤ، پاکستان کا امن کی بحالی اور تنازعات کے حل کا مطالبہ

Oct 02, 2024 | 21:36:PM

(انور عباس) پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تناؤ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر کشیدگی میں کمی اور تنازعات کے حل کا مطالبہ کیا ہے۔

مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تناؤ  پر گہری تشویش ہے،  تمام فریقین پر زور دے رہیں کہ امن کو ترجیح دی جائے، اسرائیل نے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی مسلسل  خلاف ورزیاں کرہا ہے، اسرائیلی اقدامات کے نتیجے میں سنگین انسانی بحران پیدا ہوا ہے، اسرائیل علاقائی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے، لبنان پر حالیہ حملے نے کشیدگی میں مزید شدت پیدا کر دی ہے، حملوں بے گناہ شہریوں کی زندگیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ فلسطین، لبنان اور خطے کے لوگ خوف اور تشدد سے آزاد زندگی گزارنے کے مستحق ہیں، عالمی برادری کو چاہیے کہ کہ تناؤ میں کمی کے لیے کردار ادا کرے، پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی سے اپنے اس مطالبے کا اعادہ کرتا ہے خطے میں امن و سلامتی کو برقرار رکھے، پاکستان لبنان کی خودمختاری کے تحفظ اور غزہ میں جاری انسانی بحران کے خاتمے کے لیے بھی سلامتی کونسل سے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی چوک میں احتجاج کی کال پر اسلام آباد پولیس متحرک، پنجاب اور سندھ سے مدد طلب

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے 2 ریاستی حل کی مسلسل وکالت کی ہے، 2 ریاستی حل مسئلہ فلسطین کے ساتھ  مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کا ضامن ہے۔

مزیدخبریں