اے بی ڈیویلیئرز کا بابر اعظم کے استعفے پر ردعمل سامنے آگیا

Oct 02, 2024 | 22:16:PM
اے بی ڈیویلیئرز کا بابر اعظم کے استعفے پر ردعمل سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ساؤتھ افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈیویلیئرز کا پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم کے استعفے پر ردعمل سامنے آگیا ہے ۔

یاد رہے کہ پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے،اس حوالے سے جاری اپنے بیان میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بطور کھلاڑی کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، پاکستان ٹیم کی کپتانی کرنا اعزاز تھا، اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں،بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کپتانی کی وجہ سے ورک لوڈ کافی زیادہ ہوگیا تھا، میں اپنی بیٹنگ پر توجہ دینا چاہتا ہوں،بابر اعظم کے فیصلے پر ساؤتھ افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈیویلیئرز کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے،اے بی ڈیویلیئرز نے اپنے پیغام میں لکھا کہ مبارک ہو، آپ بہت شاندار رہے ہیں اور اب آپ اپنی ٹیم کیلئے بہت زیادہ رنز کریں گے۔

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: