(بابر شہزاد تُرک) وفاقی حکومت کی جانب سے مختلف سرکاری افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن باضابطہ طور پر جاری کر دیئے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشنز کے مطابق رانییم آصف کو ایڈیشنل ڈائریکٹنگ سٹاف نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ لاہور تعینات کیا گیا، سبجیکٹ سپیشلسٹ (اکنامکس) خیبرپختونخوا، فاطمہ شفیع کو فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ پروفیسر سعد احمد شاہ اور سبجیکٹ اسپیشلسٹ زہرا جعفری کی خدمات بھی اسلام آباد کے تعلیمی ڈائریکٹوریٹ کے سپرد کر دی گئی ہیں، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈی جی عبدالجبار کی ڈیپوٹیشن میں 31 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی چوک میں احتجاج کی کال پر اسلام آباد پولیس متحرک، پنجاب اور سندھ سے مدد طلب
مزید تبادلوں میں ڈاکٹر عبید الرحمان کو پمز اسپتال اسلام آباد منتقل کیا گیا، ہما بخاری کو ایوانِ صدر میں ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔