(24 نیوز ) اسرائیل کی جانب سے ایرانی حملے کا جواب دینے کی دھمکی پر ایران کے صدر مسعود پیز شکیان نے اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی ‘کے مطابق ایرانی صدر نے اسرائیل کی جانب سے جوابی کارروائی کی صورت میں 'سخت' جواب دینے کا اعلان کیا ہے ، صدر مسعود پیزشکیان نے واضح کیا کہ ایران "جنگ کی تلاش میں نہیں ہے" لیکن اگر اسرائیل نے میزائل حملے کا جواب دیا تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا،دوحہ میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں پیزشکیان نے کہا، "اگر اسرائیل رد عمل ظاہر کرنا چاہتا ہے، تو ہمارا ردعمل پہلے سے بھی زیادہ سخت ہو گا اور اسلامی جمہوریہ ایران اس کیلئے تیار ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم جنگ کے خواہاں نہیں ہیں، یہ اسرائیل ہی ہے جو ہمیں رد عمل پر مجبور کرتا ہے،صیہونی حکومت کا گھناؤنا ہدف خطے میں عدم تحفظ اور بحران پھیلانا ہے،"ہم امریکہ اور یورپی ممالک سے چاہتے ہیں کہ وہ اس ہستی کو بتائیں جو انہوں نے خطے (اسرائیل) میں خونریزی کو روکنے کے لیے لگائے ہیں،شیخ تمیم نے خبردار کیا کہ اسرائیل لبنان میں حزب اللہ پر اپنے حملوں کے ذریعے خطے کو "خرابی کے دہانے" پر لے جا رہا ہے۔
امیر نے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دوحہ اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے کوششیں جاری رکھے گا.