وزیراعظم عمران خا ن کا سید علی گیلانی کے انتقال پر اظہار افسوس ۔۔ایک روزہ سوگ اور پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے سینیئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ سید علی گیلانی کے انتقال کا سن کر دکھ ہوا، انہوں نے ساری عمر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کی۔ان کا کہنا تھاکہ سید علی گیلانی نےقابض بھارتی انتظامیہ کی قیدوبند کی اذیتیں برداشت کیں اورپرعزم رہے، ان کی جرات مندانہ جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ہم ان کے الفاظ ’ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے‘ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔وزیراعظم نے سید علی گیلانی کے انتقال پر ایک روزہ سوگ اور پرچم سرنگوں رکھنے کا بھی اعلان کیا۔
Deeply saddened to learn of the passing of Kashmiri freedom fighter Syed Ali Geelani who struggled all his life for his people & their right to self determination. He suffered incarceration & torture by the Occupying Indian state but remained resolute.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 1, 2021
یہ بھی پڑھیں:ممتاز کشمیری رہنما سید علی گیلانی انتقال کر گئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون