(24نیوز) پنجاب کے 25 اضلاع میں کورونا کی روک تھام کے حوالے سے لگائے گئے سمارٹ لاک ڈاؤن میں 15ستمبر تک نرمی کردی گئی ہے جس کے بعد اب بازار اور کاروباری مراکز رات 10 بجے تک کھلیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ریسٹورنٹس میں پچاس فیصد ویکسی نیٹڈ افراد کو رات بارہ بجے تک اِن ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی، ساتھ ہی تمام مزارات بھی کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
دوسری جانب کراچی ڈویژن اور ضلع حیدرآباد کے سوا سندھ بھر میں مزارات کھولنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔