افغانستان میں کشیدگی سےپاک افغان تجارت متاثر،برآمدات میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں جاری کشیدگی سے پاک افغان تجارت متاثر ہوئی ہے،یومیہ گاڑیوں کی ترسیل 50فیصد سے بھی کم ہو گئی،تاہم تاجر پرامید ہے کہ پُرامن افغانستان پاکستانی مصنوعات کےلئے بہترین منڈی ثابت ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک افغان دوطرفہ تجارت زمانہ قدیم سےنشیب وفراز کی حامل رہی ہے جبکہ اپریل میں امریکی افواج کے انخلاء کے آغازسے پاکستانی برآمدات میں کمی آئی، طالبان کے قبضےکےبعد یومیہ 350 گاڑیوں کی ترسیل اب صرف ڈیڑھ سو گاڑیوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے ، پاکستانی برآمدات میں 70 فیصد سیمنٹ شامل ہیں۔
سابق افغان حکومت نے پاکستانی مصنوعات پر نسبتاً زیادہ ٹیکسزلاگو کئے تھے، تجارت کے دوبارہ فروغ کے لئے افغانستان میں بینکنگ نظام کی دوبارہ بحالی کی اشد ضرورت ہے۔
پاک افغان دوطرفہ تجارت سے نہ صرف دونوں ممالک کی معیشت مستحکم ہوگی بلکہ پاکستان کو سینٹرل ایشیائی ممالک تک بھی رسائی حاصل ہوگی جس سے دونوں ممالک کے شہریوں کو فائدہ ہوگا ۔
یہ بھی پڑھیں: نشئی شوہر بیوی پر تیزاب پھینک کر فرار،خاتون شدید زخمی